موڈبیدری،21/اکتوبر (ایس او نیوز) موڈبیدری کے پوچاموگروعلاقے میں ایک عادی شرابی نے پھانسی لگاکر خود کشی کرلی جس کی شناخت سریش (40سال) کے طور پر کی گئی ہے۔
بتایاجاتا ہے کہ سریش روزانہ شراب کے نشے میں دھت ہوکر گھر پہنچتا تھا اور اپنی بیوی شوبھا اور بیٹی کو ذہنی اور جسمانی اذیتیں دیتا تھا۔ اس سے دکھی ہوکر سریش کی بیوی شوبھا اپنے دونوں کو لے کر اپنے رشتے دار کے گھر چلی گئی تھی۔سنیچر کے دن جب شوبھا اپنے بچوں کے کپڑے لینے کے لئے گھر پر پہنچی تو دروازہ اندر سے بند تھا۔ پھر اس نے کھڑکی سے اندر جھانک کر دیکھا توسریش کی لاش پھانسی کے پھندے سے لٹکتی ہوئی نظر آئی۔
اس سلسلے میں سریش کی بہن شانتا نے موڈبیدری پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے، جس کے بعد پولیس افسران اور عملے نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا۔